سعودی عرب کے جزیرے میں مرجان کالونی دریافت


سعودی عرب میں بحیرہ احمر میں سمندری سائنس اور ماحولیات کے ماہرین نے بحیرہ احمر کے جزیرے میں مرجان کالونی دریافت کی ہے۔ یہ مرجان کالونی جزیرہ الوقادی کے جنوب میں واقع ہے۔

بحیرہ احمر ڈویلپمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ جزیرہ 600 سال پرانا ہے اور اس کی اونچائی 10 میٹر سے زیادہ ہے۔

مرجان کی چٹانوں کی عمر کالونی کے بیرونی ڈھانچے پر سالانہ بڑھنے والے حلقوں کے سائز اور تعداد کی پیمائ

یہ بھی پڑھیں: گرین لینڈ کے ساحلی خطے میں نیا جزیرہ دریافت

جزیرے میں مرجانی چٹانوں کی کالونی پچھلی صدیوں کا ایک تاریخی حوالہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق کالونی سائنسدانوں کو سائنسی طریقوں سے مرجان کی چٹانوں کے ذریعے گزشتہ سالوں میں سمندر کے درجہ حرارت اور اس وقت کیمیائی ساخت کو جاننے میں مدد دے گی۔

دریافت ہوئی کالونی بڑی تعداد میں مچھلیوں کا گھربن سکتی ہے۔ مرجان کالونیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کئی وجوہات ہیں جو مرجان کی چٹانوں کی زندگی کو متاثرکرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تیونس: پولیس کا الجزیرہ کے دفتر پر دھاوا

ریڈ سی کمپنی مرجان کی چٹانوں کے ماحول کو بڑھانے اور پراجیکٹ ایریا میں ان کے ماحولیاتی تنوع کو بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سمندری حیات کے تحفظ کو یقینی بنائیں اورآلودگی اور شکار کے ذریعے آبی مخلوقات کے وجود کو خطرے میں نہ ڈالیں۔


متعلقہ خبریں