آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالر آج اسٹیٹ بینک منتقل ہونے کا امکان

IMF

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کردیا گیا


عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالر آج اسٹیٹ بینک منتقل ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج تاریخی دن ہے، ممبر ممالک کو 650 ارب ڈالر منتقل کرنا شروع کر دئیے ہیں، رقم کی منتقلی سے عالمی معیشت میں استحکام آئے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک رقم کو غیرمشروط طور پر استعمال کر سکتے ہیں،  قرض لینے والے ممالک پر منحصر ہے وہ اس رقم کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔

پاکستان کو آج آئی ایم ایف سے قرض ملنے کا امکان

مزید کہا گیا ہے کہ رقم زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے یا قرض ادائیگی کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم کی منتقلی دنیا کو ویکسین کا شاٹ لگانے کے مترادف ہے۔


متعلقہ خبریں