پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئی ہیں، جب ان کا ایک پرانا انٹرویو کلپ دوبارہ وائرل ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں میزبان نے کبریٰ خان سے ان الفاظ کے بارے میں سوال کیا جن کے تلفظ میں انہیں دشواری پیش آتی ہے، جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں لفظ “گلگت” اور “تبلیغی” ادا کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ لفظ “تبلیغ” کو اکیلے درست طور پر ادا کر لیتی ہیں، تاہم جملے میں استعمال کے دوران بعض اوقات اس کے تلفظ میں غلطی ہو جاتی ہے۔
انڈین فلم فیسٹیول میں پاکستانی سینما کی دھوم
کلپ کے دوبارہ منظرِ عام پر آنے کے بعد یہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کے انداز کو سراہتے ہوئے ان کی سادگی اور خود اعتمادی کو مثبت قرار دیا، جبکہ بعض نے ان کے لسانی پس منظر پر تبصرے کیے۔
View this post on Instagram
مداحوں کی بڑی تعداد نے اس کلپ کو ہلکے پھلکے اور تفریحی انداز میں شیئر کیا ہے اور اسے ایک غیر سنجیدہ مگر دلچسپ لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ کبریٰ خان کی پرورش برطانیہ میں ہوئی، جس کے باعث ابتدا میں ان کے اردو لہجے میں نمایاں فرق محسوس کیا جاتا تھا۔ تاہم پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کام کے تسلسل کے ساتھ انہوں نے اپنی اردو بول چال میں واضح بہتری پیدا کی ہے۔
کراچی میں معروف ڈیزائنر دیپک پروانی تین ماہ میں تین بار لٹ گئے
کبریٰ خان اپنی مضبوط اداکاری اور منفرد اسکرپٹس کے انتخاب کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ وہ عموماً ایسے پراجیکٹس کا حصہ بنتی ہیں جن میں مثبت اور بامقصد کہانیاں پیش کی جاتی ہیں۔
اداکارہ اس وقت ڈرامہ سیریل “ڈاکٹر باہو” میں اپنی اداکاری کے باعث بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جہاں ان کی کارکردگی کو ناظرین کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔
