امریکی وزیر خارجہ اور ان کے چینی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
چین کی وزارت خارجہ کے مطابق بات چیت کے دوران اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر تعلقات میں استحکام برقرار رہنا چاہیے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کو اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے لیے تیار رہنا چاہیے اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے ساتھ ساتھ اختلافات کو بھی منظم طریقے سے حل کرنا ضروری ہے۔
آبنائے ہرمز بندش سے عالمی توانائی بحران کا خدشہ، جرمنی کا انتباہ
انہوں نے واضح کیا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات سے جڑا ہوا ہے اور یہ معاملہ چین امریکا تعلقات میں سب سے بڑا حساس نکتہ ہے۔
ان کے مطابق کسی بھی کشیدگی سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور مکالمے کا سلسلہ جاری رکھیں۔
