پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
نجی چینل نے وزارت توانائی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 32 فیصد ٹیکسز ہیں، ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 129 روپے 72 پیسے کے ٹیکس شامل ہیں۔
فی لیٹر پیٹرول میں 23 روپے 72 پیسے کسٹم ڈیوٹی ، 103 روپے 50 پیسے لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔
پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد لائٹ ڈیزل بھی مہنگا کر دیا گیا
ذرائع نے بتایا کہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 21 فیصد ٹیکس شامل ہیں، فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 82 روپے 81 پیسے ٹیکسز کے ہیں۔
ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 62 پیسے کسٹم ڈیوٹی ، 28 روپے 69 پیسے لیوی جبکہ 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔
