عاصم افتخار نئے ترجمان دفتر خارجہ مقرر، زاہد حفیظ آسٹریلیا میں سفیر


دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ کو آسٹریلیا میں سفیر تعینات کر دیا گیا، عاصم افتخار نئے ترجمان  ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق زاہد حفیظ کی جگہ عاصم افتخار کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کیا گیا۔

زاہد حفیظ آسٹریلیا میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے انہیں وہاں سفیر تعینات کیا گیا ہے وہ جلد وہاں ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

دفتر خارجہ کے سابق ترجمان زاہد حفیظ کے پاس ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا کا بھی چارج تھا۔


متعلقہ خبریں