بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی 20 میں بھی آسٹریلیا کو شکست دے دی


بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی 20 میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اورز میں 7 وکٹوں پر 120 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے مچل مارش نے 45 اور موئزز ہینریکس نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مصطفیض الرحمان نے تین، شورف السلام نے دو جب کہ شکیب الحسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بنگلہ دیش کے عاطف حسین نے 37  جب کہ شکیب الحسن نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، ہیزل ووڈ، آگر، زیمپا اور آنڈرے ٹائے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس جیت کے ساتھ بنگلہ دیش کو 5 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں