انتہا پسند مودی سرکار نے حکومت پر تنقید کرنے والے چار ٹوئیٹر اکاونٹس بند کروا دیئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے کہنے پر مشہور پنجابی گلوکار جیزی بی کا اکاونٹ بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے 6 جون کو ٹوئٹراکاونٹس بند کرنے کی سفارش کی تھی۔
مودی سرکار نے سوشل میڈیا کا گلا دبانے کے لیے کالے قوانین متعارف کروائے تھے جس کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو بھارتی حکومت کے احکامات کی پیروی کا پابند بنایا گیا تھا۔
ٹوئٹر کا بھارت میں اپنے عملے کے تحٖفظ سے متعلق تشویش کا اظہار
خیال رہے کہ چند روز قبل ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے عملے کے تحٖفظ سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے بھارتی حکومت سے آزادی اظہار رائے کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے نئی دہلی میں ٹوئٹر کے دفتر کا دورہ کیا تھا جس میں بھارتی حکومت سے وابستہ افراد کی کچھ ٹوئٹس کو جوڑ توڑ پر مبنی قرار دینے پر جواب طلب کیا گیا تھا۔
ٹوئٹر کے بعد انسٹاگرام کا بھی کنگنا رناوت کیخلاف بڑا ایکشن
ان دنوں ٹوئٹر اور بھارتی حکومت کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں اور مودی انتظامیہ کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف تنقید سمیت کورونا وائرس کے بحران سے متعلق کچھ مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔