پی ایس ایل 6 :جنوبی افریقہ کے تمام کھلاڑی ابوظہبی پہنچ گئے

فوٹو: فائل


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے جنوبی افریقہ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا سفر کرنے والے تمام کھلاڑی ابوظہبی پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق ان کھلاڑیوں میں فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر، رائیلی روسو اور کیمرون ڈیلپورٹ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس اور ڈیرن سیمی نیویارک سے ابوظہبی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 6 بقیہ میچز: کرکٹرز اور آفیشلز ابوظہبی کیلئے روانہ

براڈ کاسٹ کریو میں شامل جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مسافر یو اے ای روانہ ہیں جب کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے 8 براڈکاسٹرز بھی یو اے ای پہنچ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں