چین میں بدترین ریت کا طوفان، نظام زندگی شدید متاثر

چین میں بدترین ریت کا طوفان، نظام زندگی شدید متاثر

چین کے دارالحکومت بیجنگ کو دہائی کے بدترین ریت کے طوفان نے ڈھک لیا ہے، جس کے بعد فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں ریت کے طوفان نے نظامِ زندگی شدید متاثر ہوا ہے جبکہ طوفان کے باعث حد نگاہ پانچ میٹر سے بھی کم ہوگئی ہے۔

شمالی چین کے علاقے انرمنگولیا میں ریت کے طوفان کی وجہ سے شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ طوفان کے باعث کئی عمارتوں کے شیشے اور دیواریں گر گئیں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ریت کے اس شدید طوفان کے باعث کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ شہریوں کو دھول مٹی کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ریت کے طوفان کے باعث چین میں تجویز کردہ حد کے برعکس کچھ ضلعوں میں ہوا کی آلودگی 160 گنا زیادہ ہے۔

منگولیا سے آنے والی گرد آلود ہواؤں سے بیجنگ میں آسمان دہندلا ہوگیا ہے اور اس کا نیلا رنگ خاکی میں تبدیل ہوگیا ہے۔ اس دوران سینکڑوں پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: زمین کی فضامیں خلائی طوفان، جی پی ایس سسٹم متاثر ہونے کا خدشہ

بی بی سی کے مطابق منگولیا بھی شدید ریت کے طوفان سے متاثر ہوا ہے، جہاں چھ اموات کے علاوہ درجنوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

چین کے اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چین میں کم از کم 12 صوبوں میں ریت کا طوفان آیا ہے۔ اس سے متاثر ہونے والے شہروں میں دارالحکومت بیجنگ بھی شامل ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ دن کے دوران موسم ایسا ہی رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ رات کے وقت اس میں کچھ بہتری آسکتی ہے۔

بیجنگ کی رہائشی فلورا زاؤ نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے جسے قیامت برپا ہوگئی۔ ایسے موسم میں میں بلکل بھی ہابر نہیں جانا چاہتا ہوں۔

بیجنگ کے اسکولوں کو باہر پروگرامز منسوخ کرنے جبکہ سانس کی بیماری میں مبتلا افراد کو گھروں میں رہنے کی ہداہت کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں