اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ متحدہ عرب امارات ایک بار پھر منسوخ ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کی اہلیہ صحت خراب ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہیں جس کےباعث وہ نہیں آسکیں گے۔
گزشتہ ماہ بھی کورونا کے باعث اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ ملتوی کیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید سے ملاقات کرنی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فروری میں ، نیتن یاھو نے COVID-19 لاک ڈاؤن پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور بحرین کا اپنا پہلا سرکاری دورہ ملتوی کر دیا تھا۔
اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے معذرت کیوں کی؟
خیال رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 13 اگست 2020 کو ایک تاریخی امن معاہدہ ہوا تھا۔
معاہدے کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ تاریخی سفارتی پیشرفت مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن کو آگے بڑھائے گی۔ یہ معاہدہ تینوں رہنماوں کی جرات مندانہ سفارت کاری اور وژن کے باعث ممکن ہوسکا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ ویزا فری معاہدہ معطل کر دیا
اعلامیہ میں بھی کہا گیا تھا کہ یہ ایک ایسا راستہ ہے جس سے ایک نیا راستہ وضع کیا جاسکتا ہے، جو خطے بڑی صلاحیت کو کھول دے گا۔