روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایک شاپنگ مال میں برقی سیڑھیوں سے گر کر 4 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
برطانوی آن لائن اخبار دی میل کی رپورٹ کے مطابق والدین کی لاپرواہی کے باعث ماسکو میں واقع گلوبل سٹی شاپنگ مال میں بچے نے بجلی سے چلنے والی سیڑھیوں کے ہینڈل کو جھولا سمجھ کر پکڑ لیا تاہم توازن کھو کر بیس فٹ اونچائی سے نیچے کیفے کے کاؤنٹر پر آگرا۔
ویڈیو میںب دو خواتین بے بسی کے عالم میں بچے کو برقی سیڑیوں کو پکڑ کر اوپر چڑتے ہوئے دیکھ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: نجی اسپتال کی لفٹ میں پھنس کر نوجوان جاں بحق
رپورٹ کے مطابق 20 فٹ انچائی سے گرنے کے بعد بچے کے سر، سینے، دماغ کی کھوپڑی اور پھیپھڑوں میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ زخمی بچے کو ماسکو کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی ٖضروری دیکھ بھال کی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقع کی تفصیلات پر کام کر رہے ہیں اور اس ضمن میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔
اس خبر کو چلانے کا مقصد والدین کو خبردار کرنا ہے کہ وہ پبلک مقامات اور شاپنگ سنٹرز میں اپنے بچوں کا بہت زیادہ خیال رکھیں۔
