عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اسپین میں رواں سال بھی بُل فیسٹیول کا انعقاد نہیں ہو گا.
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منتظمین کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے اس سال جولائی میں فیسٹیول منعقد نہیں ہو گا۔
اسپین کے شہر پامپلونا میں ہونے والے فسٹیول میں شہر کی گلیوں میں بیل لوگوں کا پیچھا کرتے ہیں، دنیا بھر سے سیاح اس فیسٹیول کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے پیش نظر اسپین کا مشہور اور روایتی “بُل فائٹنگ” تہوار منسوخ کر دیا گیا تھا۔
سان فیرمین کے نام سے مشہور یہ تہوار ہر سال 6 سے 14 جولائی کے درمیان شمالی قصبے پامپلونا میں منایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں1لاکھ70ہزارسےزائداموات
اسپین میں ہر سال لاکھوں افراد رومال اور لال کپڑا دکھا کر خونخوار اور خطرناک بیلوں کو للکارتے ہیں۔ بپھرے بیل کے مارنے سے ہر سالل کئی افراد زخمی ہوجاتے ہیں اور ہلاکتیں بھی ہوتی ہیں۔
