امن کا ہاتھ ہرطرف بڑھنا چاہیے، آرمی چیف


اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے۔  یہ وہ وقت ہے جب امن کا ہاتھ ہرطرف بڑھنا چاہیے۔ پاکستان اور بھارت کو پرانے تنازع کشمیر کو حل کرنا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر پرامن طریقہ سے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں جی ڈی پائلٹ کے پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نےعلاقائی اور عالمی امن کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔

مزید پڑھیں: دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا کہ ملک دشمنوں کیخلاف کارروائیوں سے داخلی سیکیورٹی بہتر ہوئی، مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

آرمی چیف نے ہم امن بقائے باہمی اور باہمی احترام کے اصولوں پر کار بند ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےعوام کو فضائیہ پر فخر ہے۔ امید ہے ایئرفورس عظمت اور مہارت کی بلندیوں کو چھوئےگی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں مختلف کورسز کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے  پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد دی۔


متعلقہ خبریں