پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ بنیادوں پر ردوبدل کے فیصلے کے خلاف ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندے ملک خدا بخش نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک بھر کے پیٹرول پمپ petrol pump strike جمعرات صبح 6 بجے سے جمعہ صبح 6 بجے تک بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا کے اجلاس کے بعد مشاورتی کمیٹی سے مشاورت کی گئی، تاہم روزانہ قیمتوں میں تبدیلی کا نظام کسی صورت قبول نہیں۔
دوسری جانب آل پاکستان پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کی حمایت کا کر دیا ہے ، ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن کیا جا رہا ہے، ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپوں کے ساتھ ساتھ آج رات سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہو جائے گی۔
🚨 BREAKING NEWS:-
🇵🇰 Nationwide fuel dealers just decided to join the strike after most voted for it in a recent meeting.
Station owners will shut off pumps at midnight tonight, and dealer operations close at 6 AM tomorrow. pic.twitter.com/VGICRgdh1e
— Asad Nasir (@asadnasir2000) July 22, 2026
پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شیر علی چوہدری نے بھی ہڑتال کی حمایت کر دی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ آج رات 12 بجے سے مزدا گاڑیاں بھی سڑکوں پر نہیں آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی سے ٹرانسپورٹرز کو شدید مالی نقصان ہو رہا ہے، انہوں نے حکومت سے اس پالیسی کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان بزنس فورم نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سے ہڑتال نہ کرنے کی اپیل کی ہے کہ اور کہا ہے کہ یہ اقدام عوام اور معیشت کے مفاد میں نہیں ہے۔ بزنس فورم نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کی پالیسی پر نظرثانی کرے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے ایک ماہ کے لیے پیٹرولیم لیوی مؤخر کر دے۔
کراچی میں اے ٹی ایم میں آگ لگنے کے واقعہ نے نیا رخ اختیار کرلیا
واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا تھا کہ اوگرا کی جانب سے روزانہ قیمتوں کی اپ ڈیٹ کا مقصد بین الاقوامی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا فوری اثر صارفین تک پہنچانا اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں کا تعین عالمی منڈی کی گزشتہ سات روز کی اوسط قیمت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
