نیوزی لینڈ اے کا پاکستان شاہینز کو 182 رنز کا ہدف

نیوزی لینڈ اے کا پاکستان شاہینز کو 182 رنز کا ہدف

فوٹو: فائل


کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ اے نے پاکستان شاہینز کو انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیوزی لینڈ اے نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے، جوئے کارٹر 81 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان شاہینز کے محمد حسنین اور دانش عزیز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی میچ لنکن کرائسٹ چرچ میں کھیلا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 101 رنز سے شکست دی تھی۔ اس طرح پاکستان شاہینز نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت لیا تھا۔

پی ایس ایل 6: میچز محدود شائقین کے ساتھ کرانے کی تجویز سامنے آ گئی

ہم نیوز کے مطابق لنکون میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

نیوزی لینڈ اے نے ٹاس جیت کر پاکستان شاہینز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تو بہترین فارم میں موجود پاکستانی بلے بازوں نے مہمان باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور 20 اوورز میں 231 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

قومی کرکٹر کامران اکمل بھی پی سی بی سے نالاں

حیدر علی نے جم کر بلے بازی کی اور صرف 28 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔ ذیشان ملک نے 37 گیندوں پر 54، حسین طلعت نے 17 گیندوں پر 44 اور عمار بٹ نے محض چھ گیندوں پر 25 رنز بنا ڈالے۔ عماد بٹ کی بلے بازی میں تین چھکے اور ایک چوکا بھی شامل تھا۔

ہم نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ اے کی ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے انتہائی معمولی مزاحمت کا مظاہرہ کرسکی اور صرف 130 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نیوز ی لینڈ کی جانب سے سب سے بہتر بلے بازی کا مظاہرہ رہاس ماریو نے کیا جن کا اسکور 48 رنز تھا۔

دوسراٹیسٹ: قومی ٹیم 297 رنز پر آؤٹ

پاکستان شاہینز کی جانب سے عثمان قادر نے 18 رنز دے کرتین وکٹیں حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں