الیکشن کمیشن کی 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت

این اے 249 ضمنی الیکشن: حتمی نتیجہ روکدیا گیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے 8 قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں پر ضمنی انتخابات کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کے انعقاد کے دوران کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کویقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ 8 قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں ضمنی انتخابات این سی او سی کی ہدایت پر ملتوی  کردیے گئے تھے۔

پاکستان  پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کے 3 خالی حلقوں پر ضمنی انتخاب کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن: سندھ میں حلقہ بندی کا عمل مؤخر

ملک بھرمیں قومی وصوبائی اسمبلی کی 8 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونا ہیں۔ ملک بھر میں 2 قومی اسمبلی اور 6 صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں خالی ہیں۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 75 سیالکوٹ اور این اے 45 اورکزئی، صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 51 گجرانوالہ، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 ملیر، پی ایس 52، پی ایس 43 سانگھڑ، پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین کی نشست خالی ہے۔

اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتقال کے باعث متعلقہ نشستیں خالی ہوئی تھیں اور ان حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونا باقی ہیں۔


متعلقہ خبریں