وزیراعظم کا دورہ کابل خوش آئند ہے، امریکی محکمہ خارجہ

وزیراعظم: اسد عمر کو ایم کیو ایم سے متعلق امور دیکھنے کی ہدایت

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کابل کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

افغانستان کی تعمیر نو کیلیے ایک ارب ڈالرز مختص کیے، صدر مملکت

ہم نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ دراصل افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار ہے۔

امریکی دفتر خارجہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سیکیورٹی، مہاجرین، تجارت اور علاقائی روابط کے لیے افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعاون کا بھی مظہر ہے۔

کابل کا دورہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ تھا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون پورے خطے کے استحکام میں معاون ہے۔


متعلقہ خبریں