عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ 66 لاکھ 19 ہزار 747 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 55 ہزار 875 تک پہنچ چکی ہیں۔
اب تک کورونا کے 3 کروڑ 94 لاکھ 14 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 58 لاکھ 48 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔
کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 56 ہزار 254 اموات اور ایک کروڑ 18 لاکھ 73 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 639 اور 89 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 497 اور 59 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
فرانس میں 20 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 46 ہزار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 20 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 34 ہزار 850 تک پہنچ چکی ہے۔
اسپین میں 15 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 46 ہزار 698 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ارجنٹینا میں بھی 13 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 36 ہزار 347 ہلاک ہوئے ہیں۔
دنیا میں آخری ایک کروڑ کیسز صرف 21 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔ پہلے کیس سے ایک کروڑ کیس تک 223 دن لگے تھے۔
پہلے کیس سے ڈھائی کروڑ کیس تک کورونا نے 284 دن کا وقت لیا۔ آخری ڈھائی کروڑ کیسز صرف 71 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔
کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رجسٹر ہواتھا۔21 مئی کو کیسز کی تعداد50 لاکھ ہوگئی۔27 جون کو کیسز نے ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔
نواگست کو دنیا بھر میں کورونا کیسز دو کروڑ ہوگئے۔ 16 ستمبر کو کورونا نے تین کروڑ کا سنگ میل عبور کیا۔ 17 اکتوبر کو کیسز کی تعداد چار کروڑ سے بڑھ گئی۔ 7 نومبر کو کیسز نے 5 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔