سندھ میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق، 222 متاثر

فوٹو: فائل


کراچی: صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق جب کہ 222 متاثر ہوئے ہیں۔

کراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، مزیر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 40 ہزار 756 ہوگئی ہے جب کہ عالمی وبا سے 2 ہزار 562 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پمز کے 30 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق

انہوں نے بتایا ہے کہ کورونا سے متاثرہ زیر علاج مریضوں میں سے 188 کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 25 مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید15 اموات

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مزید 136 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 96 ہزار128 ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی 56، ضلع جنوبی 45، ضلع ملیر 13، ضلع وسطی 12 اور ضلع کورنگی میں 10کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ضلع غربی میں کورونا کا کوئی کیس سامنےنہیں آیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ دوسرے ممالک کی نسبت اللہ کے کرم سے پاکستان میں کورونا کم پھیلا لیکن سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر ہرکوئی ماسک پہنے ۔ تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

 


متعلقہ خبریں