فرانس میں یلو ویسٹ تحریک نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا اور ہزاروں مظاہرین پیرس کی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے ڈیرھ سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے ایک کار کو آگ لگا دی ہے جب کہ گرفتار کئے گیے مظاہرین کے قبضے سے ہتھوڑے، ماسکس، اسکریو ڈرائیورز اور خالی بوتلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔
Parmi les 6⃣8⃣ interpellations, depuis le début de la journée, figurent les détenteurs de ces objets qui n’ont pas leur place dans une manifestation :
➡️ Tournevis, piolet, pince coupante, cagoule, couteaux, arc. pic.twitter.com/ElrMmClHAs— Préfecture de Police (@prefpolice) September 12, 2020
ایک سال سے زائد عرصہ سے چلنے والی یلو ویسٹ تحریک نے کورونا بحران کی وجہ سے احتجاجی مظاہرے روک دیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ فرانس میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فرانس میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 9 ہزار 406 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار ہو گئی ہے۔