لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ نے اپنے اقتدار کے آخری دو سال قابلِ تجدید توانائی کی پیداوار پر پابندی لگا کر قوم پر ظلم کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ درآمد شدہ مہنگے فیول سے مہنگی بجلی کے منصوبوں سے اربوں روپے کمیشن وصول کیا جاتا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں قائد اعظم سولر پاور پراجیکٹ کا ٹیرف چودہ سے اٹھارہ سینٹ طے کیا گیا تھا جب کہ لیہ سولر پاور پراجیکٹ محض تین اعشاریہ سات سینٹ فی یونٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کرے گا۔
شہباز شریف نااہل ہونے کی تیاری کر لیں، فیاض الحسن چوہان
وزیر اطلاعات کے مطابق اب تک دس ہزار آٹھ سو ستر میگاواٹ ہائیڈل پاور پراجیکٹس پر کام شروع کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نیا پاکستان سولرائزیشن پروگرام پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے، اس منصوبے سے پندرہ ہزار پرائمری اسکول اور چوبیس سو بنیادی مراکز صحت شمسی توانائی پر منتقل ہو رہے ہیں۔