کورونا وائرس: دنیا میں 2 کروڑ 75 لاکھ سے زائد افراد متاثر

کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق، شرح 5 فیصد سے بڑھ گئی

فوٹو: فائل


عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 2 کروڑ 75 لاکھ  581 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 8 لاکھ 96 ہزار 983 اموات ہوئیں۔

دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ 95 لاکھ 94 ہزار 621 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اوراس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 70 لاکھ 8 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 64 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور وہاں ایک لاکھ 93 ہزار 534 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 72 ہزار 843 ہو گئی۔

برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 47 ہزار سے زائد اور ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 871 ہو گئی ہے۔

پیرو میں بھی 6 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 29 ہزار 976 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 21 ہزار 615 اموات ہوئی ہیں جبکہ 6 لاکھ 71 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار 4 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 67 ہزار 781 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا کے پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔ کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔


متعلقہ خبریں