دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 لاکھ 98 ہزار سے زائد اموات

کورونا کے باعث 5 شہر ہائی الرٹ ہیں، وزارت صحت

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 6 لاکھ 98 ہزار 223 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 84 لاکھ 76 ہزار 35 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ 17 لاکھ 2 ہزار 315 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ 62 ہزار 513 ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار 968 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس کے اثرات صحتیاب ہونے بعد بھی ختم نہیں ہوتے، برطانوی ڈاکٹرز

برازیل میں 27 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 94 ہزار 702 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 61 ہزار سے زائد ہے اور 39 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 8 لاکھ 61 ہزار 423 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 351 ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار پانچ سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 16 ہزار 862 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا برازیل کے شہریوں پر کورونا ویکسین کا ٹرائل

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہزار 811 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 33 ہزار سے زائد ہے۔

میکسیکو میں چار لاکھ 43 ہزار 813 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 48 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 9 ہزار 707 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 472 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: عالمی سطح پر مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، شاہ محمود

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 210 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 5 ہزار 623 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں