طویل عرصے تک کچہریوں کی چکر لگانے اور منی لانڈرنگ کے کیسز بھگتنے والی ماڈل ایان علی نے ایک بار پھر شوبز کی اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ایان علی نے اپنے فالورز کو بتایا کہ ان کے سات گانے بہت جلد ریلیز ہوں گے۔
ایان علی نے لکھا کہ تقریباََ پانچ سال بعد وہ اپنے گانے ریلیز کرنے جا رہی ہیں ایک ہفتے کے اندر نشر کردیے جائیں گے۔ ماڈل نے لکھا کہ گانے نہایت شاندار ہیں تاکہ آپ ان سے لطف اندوز ہوں۔
انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں ایان علی نے لکھا کہ وہ پانچ سال بعد نئے گانے جاری کر رہی ہیں، امید ہے مداحوں کو پسند آئیں گے۔
ایان علی نے اپنی ٹوئٹ اور انسٹاگرام پوسٹ میں لگژری گاڑیوں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ ایک یا دو ہفتے میں ان کے بیک وقت 7 نئے گانے ریلیز ہوں گے۔
گانے ریلیز کرنے کا اعلان کیا، تاہم انہوں نے گانوں کو ریلیز کرنے کی واضح تاریخ کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے گانوں کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات بتائیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ عید الاضحیٰ پر گانے ریلیز کریں گی۔
ماضی میں ایان علی کی وجہ شہرت ماڈلنگ کی بجائے منی لانڈرنگ کیس تھا اور2015 میں انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔