برطانیہ کے نائب وزیراعظم ڈیوڈ لیمی اور وزیر داخلہ شبانہ محمود سمیت اہم کابینہ اراکین نے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں لیبر پارٹی کے بدترین نتائج پر 4 جونیئر حکومتی ارکان عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں ، وزیرداخلہ شبانہ محمود سمیت کئی اہم اراکین نے وزیراعظم پر زوردیا کہ وہ عہدہ چھوڑنے کی ٹائم لائن دیں۔
صدر ٹرمپ کے ریمارکس کو توہین آمیز اور واضح طور پر خوفناک سمجھتا ہوں، برطانوی وزیراعظم
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ استعفے کا مطالبہ کرنے وا لے لیبر اراکین پارلیمنٹ کی تعداد 70 ہو گئی ہے ۔
نئے پارٹی لیڈر کے انتخاب کی تحریک کے لیے 81 اراکین کی حمایت درکار ہے۔ لیبر پارٹی کے ارکان کی تعداد 403 ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم اسٹارمر کو کہا کہ انہیں اقتدار کی منظم منتقلی کا طریقہ طے کر نا چاہیے۔
گرین لینڈ کے معاملے پر ٹرمپ کے سامنے نہیں جھکوں گا ، برطانوی وزیراعظم
یاد رہے گزشتہ دنوں برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور اسے 1300 سے زائد نشستوں پر شکست ہوئی۔
دوسری جانب کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ استعفے کا امکان نہیں، اگلےعام انتخابات میں بھی پارٹی کی قیادت کروں گا۔
