کراچی: آل سٹی تاجر اتحاد نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا ہے۔
صدرآل سٹی تاجر اتحاد حماد پونا والا نے کہا ہے کہ عوام کو پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کا ریلیف نہیں ملا،ق یمتیں کم کرکے پورے ملک میں پٹرول کی قلت کردی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود گیس ،بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوئی اور اس میں اضافہ عوام دشمنی ہے۔
گراں فروشی اور قلت میں ملوث پیٹرول پمپ سیل کردیئےجائیں گے، اوگرا
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو لوڈشیڈنگ کی صورت میں بھگتنا پڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے حکم پر عوام کا معاشی قتل عام کر رہی ہے، مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 25 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 21 اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 31 روپے سے زائد کا اضافہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 101 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 59 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔