پشاور: تین ماہ سے معطل تعلیمی سلسلے کو پھر سے جوڑنے کے لیے پشاور یونیورسٹی نے آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا۔
کورونا سے دنیا کی معیشت ہی نہیں تعلیمی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہیں۔ مہلک وبائی مرض کے خطرات کے منڈلاتے سائے نے دنیا بھر کے طلبہ کا تعلیمی سال بھی خطرے میں ڈال دیا۔
پاکستان میں بھی تمام تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کے آغاز سے ہی مسلسل بندش کا شکار ہیں وقت کی نزاکت اور طلبہ کی تعلیمی مشکلات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے اس کا حل نکالا اور آن لائن کلاسز یعنی گھر بیٹھے ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
جامعہ پشاور شعبہ صحافت کے چئیرمین فیض اللہ خان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے تعلیمی میدان میں پوری دنیا ہی استفادہ حاصل کر رہی ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں ایسے جدید نظام تعلیم کو متعارف کروانے کے لیے ابھی نہ تو سو فیصد سہولیات میسر ہیں اور نہ ہی تمام طلبہ کی ان تک رسائی ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں حکومتی نوٹس، یو ایچ ایس نے ایم بی بی ایس ضمنی امتحانات موخر کردیے
جامعہ پشاور کی انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے سبب ملنے والی غیر متوقع تعطیلات پر حکومت کی جانب سے تا حال کوئی تعلیمی پالیسی واضح نہیں ہے۔