امریکہ: کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 66 ہزار سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


نیویارک: امریکہ میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہزار 61  افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 66 ہزار 814 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ورلڈ ومیٹر کے مطابق وبائی مرض سے امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ  62 ہزار 5 سو سے زائد ہو گئی۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 34 لاکھ 60 ہزار097 افراد متاثر ہو گئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 11 لاکھ 03 ہزار زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے پاکستان میں343 اموات، 15ہزار 525 افراد متاثر

برطانیہ میں کورونا سے مزید 621 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 131 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ  82 ہزار سے زائد ہے۔

اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 276 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہزار 100 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 474 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 28 ہزار 710 ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار سے زائد ہے۔

فرانس میں بھی کورونا نے مزید 166 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 760 سے زائد ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 755 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ: ویتنام جنگ سے زیادہ اموات کورونا سے ہو گئیں

ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 78 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 3 سو سے تجاوز کر گئی۔

ایران میں کورونا سے اب تک 96 ہزار448 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں