لندن: برطانیہ میں کوروناوائرس کے باعث پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 847 افراد ہلاک ہوگئے۔
وزارت صحت کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائر س کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہزار 576 ہوگئی۔ برطانیہ میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 108692 ہوگئی۔
دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد اکیس لاکھ 83 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا کے چھ لاکھ ستترہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ چونتیس ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ نیویارک میں سولہ ہزار سے زائد اموات اوردو لاکھ چھبیس ہزار سے زائد کیسز ہیں۔
مزید پڑھیں: یو اے ای، جدید ہیلمٹس سے کورونا مریضوں کی شناخت کی جانے لگی
اٹلی میں کورونا سے بائیس ہزار سے زائد افراد چل بسے ہیں اور اسپین میں انیس ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ بیلجیم میں اڑتالیس سو اور نیدر لینڈز میں تینتیس سو سے زائد اموات ہوئی ہیں۔
فرانس میں کورونا سے سترہ ہزارنوسو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ایک لاکھ پینسٹھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جرمنی میں چار ہزارسے زائد افراد چل بسے ہیں اور ایک لاکھ سینتیس ہزار سے زائد مریض ہیں۔