جے یوآئی ف کے رہنما حافظ حمداللہ کا شناختی کارڈ منسوخ کردیا گیا

پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھنا جے یو آئی (ف) کی ڈکشنری میں نہیں، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی (نادرا ) نے جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ف )کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ منسوخ کر دیا ہے۔

نادرا نے حافظ حمداللہ کو ایلین قراردیتے ہوئے کہاہے کہ حافظ حمد اللہ پاکستان کے شہری نہیں ہیں۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے بھی تمام میڈیا ہائوسزکو حافظ حمد اللہ کو ٹی وی پروگرامز میں شامل نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

حافظ حمداللہ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ میرا شناختی کارڈ نادرا کی جانب سے ایک سال سے بلاک ہے، میرا شناختی کارڈ 2018 کے آخر میں منسوخ کیا گیا اور مجھے آگاہ مارچ 2019 میں کیا گیا۔

حافظ حمد اللہ نے شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے معاملے پروزارت داخلہ میں اپیل دائر کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اکتوبر کو اپیل دائر کی لیکن اسپیشل سیکرٹری داخلہ چھٹی پرچلے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: ایک لاکھ 30 ہزار شناختی کارڈ بلاک ہونے کا انکشاف


متعلقہ خبریں