وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری عارف ابراہیم گرفتار

وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری عارف ابراہیم گرفتار

اسلام آباد: نیب گلگت بلتستان نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری عارف ابراہیم کو گرفتار کر لیا.

قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق عارف ابراہیم سابق سیکرٹری فنانس گلگت بلتستان رہ چکے ہیں۔ احتساب عدالت گلگت بلتستان نے عارف ابراہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں آغا سراج درانی کی اہلیہ اور بچوں سمیت 13 مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

عارف ابراہیم کے پاس اس وقت ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس بورڈ کا چارج ہے۔ عارف ابراہیم کو نیب نے اسلام آباد سے گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ نیب کی ملک بھر میں کرپشن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس میں سابق وزرائے اعظم، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت سرکاری ملازمین کے خلاف بھی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

 


متعلقہ خبریں