نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے ،دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیشرفت خوش آئند ہے۔
اسلام آباد میں امریکی کانگریس کے ارکان اور کاروباری وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی کانگریسی وفد اور کاروباری نمائندوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ، پاکستان اور امریکا علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا مشترکہ عزم ہے ، پاکستان اور امریکا کے درمیان پارلیمانی روابط کی اہمیت پہلے سے بڑھ گئی ہے۔
اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے روابط پاکستان اور امریکا تعلقات کی نمایاں خصوصیت ہیں ، امریکی وزیرخارجہ سے تعلقات اور علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کر چکا ہوں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور امریکا تعلقات کومزید مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا مشترکہ مقصد ہے، امریکی کانگریس پاکستان اور امریکا تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 80 سے زائد امریکی کمپنیاں کامیابی سے کام کر رہی ہیں، جو دونوں ممالک کے مضبوط اقتصادی تعلقات کی عکاسی کرتی ہیں۔
اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل کی ملاقات، انسانی امدادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں مخلصانہ سہولت کار کا کردار ادا کیا ، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
