ایشز ٹیسٹ، آسٹریلیا کو تیسرے ٹیسٹ سے قبل ہی بڑا دھچکا

آسٹریلیا کا افغانستان کیساتھ ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کا عندیہ

فوٹو: فائل


سڈنی: آسٹریلیا کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ہی بڑا دھچکا لگ گیا۔ آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیون اسمتھ کو ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے باہر کر دیا گیا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران جوفر آرچر کی گیند اسمتھ کے سر کے پچھلے حصے پر لگی تھی جس کی وجہ سے اسمتھ کھیل جاری نہ رکھ سکے اور میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

ڈاکٹرز نے اسٹیون اسمتھ کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔ جس کے بعد اسمتھ وکٹ گرنے کے بعد دوبارہ میدان میں آئے بھی تھے۔

اسمتھ نے پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرے ٹیسٹ میں بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں80 رنز بنا کر ٹیم کو مشکل سے نکالا تھا جبکہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 144 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین انگلینڈ میں 5 ٹیسٹ سیریز کھیلی جا رہی ہے جس میں پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا اور دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں اسپاٹ فکسنگ کیس، شرجیل خان نے معافی مانگ لی

یاد رہے کہ تقریباً ڈیڑھ سال قبل ہونے والے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد اسٹیون اسمتھ کا پہلا ٹیسٹ میچ تھا اور کسی بھی موقع پر ایسا محسوس نہیں ہوا کہ وہ اتنے بڑے اسکینڈل اور طویل عرصے کے بعد پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں