ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے افغانستان کو سات وکٹوں سے ہرادیا


برسٹل: اوپنر ڈیوڈ وارنر اور کپتان ایرون فنچ کی نصف سنچریوں کی بدولت ورلڈ کپ 2019 کے تیسرے میچ  میں آسٹریلیا نے افغانستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

برسٹل کے کاؤنٹی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا اور پہلے ہی اوور میں شہزاد جبکہ دوسرے اوور میں حضرت اللہ زازئی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ 43، نجیب اللہ زادران 51 جبکہ گلبدین نائب 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ نے لنکا ڈھا دی، 10 وکٹوں سے فتح یاب

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور ایڈم زیمپا نے تین، تین جبکہ مارکس اسٹونس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں آسٹریلیا نے ہدف باآسانی 35ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ کنگروز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 89 اور فنچ نے 66 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان، گلبدین نائب اور مجیب الرحمان نے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

شاندار کارکردگی پر وارنر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔


متعلقہ خبریں