میکس بوئنگ 737 کے مالک نے طیارہ حادثے کے لواحقین سے معافی مانگ لی


بوئنگ طیاروں کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ڈینیس مویلینبرگ نے ایتھوپین ایئرلائن حادثے کے لواحقین سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واضح ہے کہ 737 MAX 8 کے MCAS میں موجود تکینیکی مسئلہ  دو مہلک حادثات کی وجوہات بنا اور اس حوالے سے تحقیق کاروں نے طویل عرصے تک اس نظام میں موجود نقائص کے حوالے سے تحقیقات کی ہیں۔

یاد رہے گزشتہ ماہ ایتھوپین ائیرلائن کا مسافر طیارہ عدیس ابابا سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی جاتے ہوئے گر کر تباہ ہوا تھا۔ طیارے میں 8 چینی باشندوں سمیت 33 ملکوں کے 149 مسافر اور عملے کے آٹھ افراد سوار تھے۔

ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بتایا گیا کہ حادثے کی وجہ سے کوئی شخص بھی زندہ نہیں بچ سکا۔

طیارے میں سوار مسافروں کا تعلق کینیا، ایتھوپیا، امریکہ، کینیڈا، فرانس، چین، مصر، سویڈن، برطانیہ، ڈچ، بھارت، سلواکیہ، آسٹریا، آسٹریلن، روس، مراکش، اسپین، پولینڈ اور اسرائیل سے تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے مطابق  اتوار کی صبح 8 بج کر 44 منٹ پر گرا تھا اور عملے کے 8 افراد سمیت 157 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اکتوبر میں جکارتہ میں لائن ائیر طیارہ کریش ہونے سے 189 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں اسی ماڈل بوئنگ 737 میکس 8 کا طیارہ انڈونیشیا میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔

چین نے بوئینگ طیارے گراؤنڈ کر دیے

چین نے بوئینگ 737 میکس 8 کے تمام طیارے گراؤنڈ کر دیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں حادثوں میں مماثلت کے سبب کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے، تحقیقات مکمل ہونے تک طیارے گراؤنڈڈ رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ MCAS  کے سسٹم سے معلوم ہوا ہے کہ جہاز کی نوز کا زاویہ درست سمت میں نہیں تھا اگر جہاز کی ناک کا رخ بہت زیادہ اوپر کی طرف ہو تو طیارے کے بیلنس کو برقرار رکھنے میں دشواری ہوتی ہے۔

تاہم کچھ ماہرین کے مطابق اس سسٹم کے تحت لی گئی ریڈینگز غلط بھی ہو سکتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں