پی ایس ایل کا اگلا مرحلہ 4 مارچ سے شروع ہوگا


ابوظہبی: پاکستان سپرلیگ4 کا اگلا مرحلہ 4 مارچ سے ابو ظہبی میں شروع ہوگا۔ 4 مارچ کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل کے اب تک ہونے والے مقابلوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے علاوہ ہر ٹیم نے سات ،سات میچز کھیلے  ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز نے 8، 8 میچز کھیلے۔

پشاور زلمی پی ایس ایل4 میں اب تک پہلے نمبر پر ہے۔ زلمی نے سات میچز کھیل کر پانچ میں فتح حاصل کی اور 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر کی ٹیم ہے۔

دوسرے نمبر پر گلیڈی ایٹرز ہیں۔ کوئٹہ کی ٹیم نے بھی سات میچ کھیل کر پانچ میں فتح حاصل کی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل4 میں شروع سے ہی پہلے نمبر پر رہی لیکن دوسرے مرحلے میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پائی اور دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گلیڈی ایٹرز نے 10 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلیڈی ایٹرز نے سلطانز کو ہرا دیا

زلمی نے یونائیٹڈ کو4 وکٹوں سے ہرا دیا

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ یونائیٹڈ نے سب سے زیادہ 8 میچز کھیلے ہیں اور چار میں فتح حاصل کی ہے۔

لاہور قلندرز پی ایس ایل4 میں اس وقت چوتھے نمبر پر ہے۔ قلندرز نے سات میچ کھیلے ہیں اور تین میں فتح حاصل کی۔ کراچی کنگز نے بھی سات میچ کھیل کرتین میں فتح حاصل کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔

ملتان سلطانز کی کارکردگی اب تک اچھی نہیں ہے۔ سلطانز نے سب سے زیادہ 8 میچ کھیلے ہیں اور سب سے کم 4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کا اگلا مرحلہ 4 مارچ کو شروع ہوگا۔ چار مارچ کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔

اگلے مرحلے کا پہلا میچ ابوظہبی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گزشتہ میچ میں ملتان سلطانز کو6 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چار وکٹوں سے ہرایا تھا۔

دوسرے مقابلے میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔ کراچی کنگز نے گزشتہ میچ میں لاہور قلندرز کا پانچ وکٹوں سے ہرایا تھا جب کہ سلطانز کو گلیڈی ایٹرز سے شکست ہوئی تھی۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2