آنگن میں اداکاری سے بہت کچھ سیکھا، ماورا حسین


ہم ٹی کے ڈرامہ سیریل آنگن میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ ڈرامے میں اداکاری کرنا ان کے لیے بطور اداکارہ اور انسان سیکھنے کا تجربہ ہے۔

ماورا سے جب یہ پوچھا گیا کہ 1940 ء کی ایک لڑکی کا کردار ادا کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟ تو ان کا کہنا تھا کہ اس زمانے کے لوگ زندگی کو بہترین انداز میں جیتے تھے۔

معروف اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اس کردار میں گہرائیوں سے جذبات کو محسوس کیا اور زیادہ شدت سے محبت کی۔

یہ بھی پڑھیں: آنگن میں چھمی کا کردار اصل زندگی سے بالکل مختلف ہے، سجل علی

’عالیہ کے کردار نے مجھے ایک سمجدار اور مضبوط لڑکی بنایا ہے اور مجھے امید ہے کہ میں اسے اپنی حقیقی زندگی میں بھی کام میں لاؤں گی۔

اس کے برعکس احد رضا میر نے بتایا کہ 1940 کے رومیو کا کردار مختلف لگ سکتا ہے تاہم بنیادی طور پر یہ بالکل آج کے دور کے جیسا ہی ہے۔

احد رضا نے بتایا کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ احتشام بھائی کی محنت کے نتیجے میں ہم سب کی کارکردگی میں مزید بہتری آئی، میں امید کرتا ہوں کہ یہ سریل ہمارے کرئیر کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔


متعلقہ خبریں