اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈرو کا کہنا ہے کہ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن آنے والے افراد کے لیے داخلی راستے کو وسیع اور آسان کردیا گیا ہے۔
The British High Commission in Islamabad with its many stairs is now much more accessible to all. Thanks to my team who have worked this last year to install a series of ramps and lifts to make it happen. pic.twitter.com/7G34dsmVUw
— Thomas Drew (@TomDrewUK) February 5, 2019
برطانوی ہائی کمشنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ برطانوی ہائی کمیشن کے داخلی راستے کو وسیع اورآسان کردیا گیا ہے تاکہ یہاں آنے والوں کو آسانی میسر آئے۔

برطانوی ہائی کمیشن کی عمارت کے داخلی راستے پر نہ صرف سیڑھیوں میں اضافہ کیا گیا ہے بلکہ ایک لمبا ریمپ بھی بنایا گیا ہے جس سے یہاں آنے والوں کو آسانی ملے گی اور ایک وقت میں لوگوں کی بڑی تعداد باآسانی عمارت میں داخل ہوسکے گی۔

انہوں نے اپنی اس ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے گزشتہ برس سے تعمیرات کےلیے ان کی معاونت کی۔

