کھلاڑی بطور سفیر پاکستان کی حقیقی تصویر پیش کریں، سربراہ پاک فضائیہ


اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کھلاڑی اپنے ملکوں میں پاکستان کےسفیرکے طور پر اس خوبصورت ملک کی حقیقی تصویر پیش کریں۔

انہوں نےکہا کہ کارپوریٹ سیکٹر دیگر اداروں کے ساتھ اس کی کے پر جوش کھیل میں مزید با صلاحیت کھلاڑیوں کو اسپانسر کریں۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق 26ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ، تیسرے مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ اور  چیف آف دی ائیر اسٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ کی تقریبِ تقسیم انعامات اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان، جو کہ ونٹر اسپورٹس فیڈریشن کے پیٹرن ان چیف بھی ہیں اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔

مہمانِ خصوصی کی آمد پر ونٹر اسپورٹس فیڈریشن کے صدر، ائیر مارشل عاصم ظہیر نے انکا استقبال کیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے بین الاقوامی اسکی مقابلوں میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق انٹرنیشل مقابلوں کی سلالم اور جائنٹ سلالم کیٹیگریز میں یوکرائن کے تسبیلینکو لیوکونے سونے کا ایک تمغہ حاصل کیاسلالم اور جائنٹ سلالم کیٹیگریز میں یوکرائن کے تسبیلینکو لیوکونےتین چاندی کے تمغے بھی حاصل کیے۔

یوکرائن کےاینڈریے ماریچن نےایک سونےاورتین کانسی کےتمغےحاصل کیے جبکہ جائنٹ سلالم کیٹیگری کی دونوں ریسز میں سونے کے دونوں تمغے ترکی کے استابرکین نے حاصل کئے۔پاکستان کے محمد کریم نے سلالم کیٹیگری میں ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ترجمان کے مطابق خواتین کے مقابلوں کی دونوں کیٹیگریز میں یوکرائن کی تائکون تیتیانہ نےتین سونےاورایک چاندی کاتمغہ حاصل کیا۔

یوکرائن کی ایناسٹیسیا گوربنو وا نےایک سونے اور تین چاندی کے تمغےحاصل کیے،پاکستانی اسکیئر عمامہ ولی نے اپنے بہترین کھیل سے تین کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

پاکستانی جیا علی نے سلالم کیٹیگری میں ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ ملکی سطح پر منعقدہ26ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ کی ٹرافی پاک فضائیہ نے جیت لی۔

 


متعلقہ خبریں