کراچی: علی رضا عابدی قتل کی تحقیقات میں پولیس نے فاروق ستار اورعامر خان کے بعد متحدہ اور پی ایس پی کے مزید رہنماؤں کو بھی بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علی رضا عابدی قتل کیس میں پاک سرزمین پارٹی کے افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی اور پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کو بھی تفتیش کے لیے بلایا جائےگا۔
سابق رکن اسمبلی علی رضا عابدی کےقتل کی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے مزید رہنمائوں کے انٹرویوز کیے جائیں گے جبکہ پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کو بھی کیس میں تفتیش کے لیے بلایا جائےگا۔
پی ایس پی کے دونوں مرکزی رہنما اس وقت شہر سے باہر ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کو بھی انٹر ویو کے لیے بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اس سے قبل تین جنوری کو پولیس کی تفتیشی ٹیم نے ڈاکٹرفاروق ستارکوطلب کرلیا تھا اور چالیس منٹ تک گزری تھانےمیں پوچھ گچھ کی تھی جبکہ پانچ جنوری کو ایم کیو ایم پاکستان کےرہنماعامرخان کو تفتیشی اداروں نے طلب کیا تھا۔
انہوں نےایس ایس پی سائوتھ پیرمحمد شاہ اورایس ایس پی انوسٹی گیشن ساوتھ طارق دھاریجوکے سوال نامے کے جوابات دیئے تھے۔