کیپ ٹاؤن ٹیسٹ ،پروٹیز کو جیت کے لئے41 رنز کا آسان ہدف

اسد شفیق کور ڈرائیو کھیلتے ہوئے رائٹرز


کیپ ٹاؤن: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرئ روز اپنی دوسری اننگزمیں پاکستانی کھلاڑی 294 رنز پر آؤٹ ہوگئے اور جنوبی افریقہ کو 41 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز چائے کے وقفے تک پاکستان نے 177 رنز اسکور کر لیے تھے جبکہ اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ اس وقت پاکستان کو جنوبی افریقہ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 77 رنز درکار تھے۔

پاکستانی بلے بازوں نے دوسری اننگز میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ کو دلچسپ بنا دیا تھا۔ اسد شفیق 73 اور بابر اعظم 16 رنز کے ساتھ کریز پر دیر تک موجود  رہے جبکہ اس سے قبل شان مسعود نے 61 رنز کی اچھی اننگز کھیلی تھی۔

آج ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ نے 382 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا ،کوئنٹن ڈی کوک 55 اور فلینڈر 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستانی بولرز نے حریف ٹیم کے بلے بازوں پر دباؤ جاری رکھا اور جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز 431 رنز پر اختتام پذیر ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی نے گزشتہ روز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان کی پوری ٹیم 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مرکرم 78 اور ڈین ایلگر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شان مسعود نے دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دی تھی جس کے بعد میزبان ٹیم کو تین میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں