لگسمبرگ: کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ دنیا میں کوئی ایسا ملک ہو جو عوام کو مفت پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرے؟ تو پھر سن لیجے کہ بلجیئم، فرانس اور جرمنی کے پڑوس میں واقع ملک لگسمبرگ ایسا کرنے والا دنیا کا واحد ملک بننے جارہا ہے۔
لگسمبرگ جون 2019 سے عوام کو ٹرین، ٹرام اور بسوں کا مفت سفر مہیا کرے گا جس کا مقصد ٹریفک کے مسائل دور کرنا ہے۔
لگسمبرگ کی مجموعی آبادی 6 لاکھ ہے جس میں سے 2 لاکھ افراد روزانہ کام کاج اور دیگر امور کی انجام دہی کے لیے فرانس جرمنی اور بلجیئم کا سفر کرتے ہیں۔
دراصل لگسمبرگ کی موجودہ حکومت نے الیکشنز کے دوران وعدہ کیا تھا کہ جیتنے کی صورت میں وہ عوام کو مفت سفری سہولیات مہیا کرے گی۔
واضح رہے کہ لمحہ موجود میں بھی یہاں ٹرانسپورٹ کے کرائے انتہائی مناسب ہیں جن کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پہلے درجے کے ریل کے سفر کے لیے صرف تین یورو کرایا تھا جبکہ دوسرے درجے کے سفر کا مزہ صرف چار یورو کی ادائیگی کےبعد ممکن ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس اقدام کے مقصد نہ صرف شرح ٹیکس کو بڑھانا بلکہ شہریوں کو پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے استعمال سے روکنا بھی ہے۔