ایشین چیمپینز ٹرافی: پاکستان کی ہاکی ٹیم کا اعلان


لاہور:ایشین چیمپینز ٹرافی کے لیے پاکستان کی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایشین چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کی 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جو کے بعد ہاکی ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے کپتان کی تبدیلی کی خبریں دم توڑ گئیں۔

ایشین چیمپینز ٹرافی کے لیے مقابلے غیر ملکی کوچ روولینٹ اولٹمینزکے استعفیٰ کے بعد  یہ قومی ہاکی ٹیم کا پہلا ہدف ہوگا۔

18 رکنی اسکواڈ کے اعلان کے تحت رضوان سینئر کپتان اورعماد بٹ ٹیم کے نائب کپتان ہون گے جبکہ اسکواڈ سے گول کیپر امجد سمیت شفقت رسول، محمد دلبر اور محمد راشد کو ڈراپ کر دیا گیا  ہے اور ان کی جگہ مظہرعباس، علیم بلال، عرفان رضوان جونئیر کو کم بیک کرایا جارہا ہے۔

چیف سلیکٹر اصلاح الدین کے مطابق تمام کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے۔

نئے ہیڈ کوچ حسن سردار نے بتایا کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپینز ٹرافی کے لیے 15 اکتوبر کو مسقط روانہ ہوگی۔


متعلقہ خبریں