لوکل باڈیز کمیٹی:سفارشات کے لیے 48 گھنٹےکا وقت مل گیا

لوکل باڈیز کمیٹی سفارشات کو حتمی شکل دے، وزیراعظم|humnews.pk

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے لوکل باڈیز کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ 48 گھنٹوں میں اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے۔ انہوں نے یہ ہدایت وزیراعظم ہاؤس میں اپنی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں دی جس میں چاروں صوبوں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں لوکل گورنمنٹ سسٹم کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور ہوا اور مستقبل کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔

ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ اسی دوران وزیر اعظم عمران خان کو بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر پہنچائی گئی جس پر وزیراعظم نے اجلاس کی کارروائی روک کر بیگم کلثوم نواز کے لیے دعا مغفرت کی اور ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز طویل عرصے سے بیمار تھیں اور لندن کے اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے دوران بھی سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی خبردی گئی تھی جو جھوٹی ثابت ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں