محکمہ موسمیات نے عید کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہائی پریشر سسٹم کے زیر اثر 25 سے 31 مئی کے دوران ہیٹ ویو چلنے کا امکان ہے ، جس سے راولپنڈی اسلام آباد، لاہور، پشاور اور گوجرانوالہ میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔
مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
اس کے علاوہ کراچی میں بھی عید کی تعطیلات کے دوران موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔
