نیویارک: یو ایس اوپن ٹینس 2018 کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں دفاعی چیمپئن رافیل نڈال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈومینیک تھیم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
دفاعی چمپئن نے چار گھنٹے 49 منٹ تک جاری رہنے والے پانچ سیٹس کے طویل مقابلے میں تین کے مقابل دو سیٹس سے فتح حاصل کی۔ کوارٹرفائنل میں ڈومینیک تھیم کو 6-0، 4-6، 5-7، 4-6 اور 5-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
RAFA PREVAILS!
In 4 hours and 49 minutes, @RafaelNadal defeats Thiem 0-6, 6-4, 7-5, 6-7, 7-6 at 2:04am!#USOpen pic.twitter.com/eHYr2rZy3Y
— US Open Tennis (@usopen) September 5, 2018
کیرئیر کے 282 ویں مقابلے میں فتح کے بعد رافیل نڈال نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ چار گھنٹے 49 منٹ کے طویل میچ میں مجھے بہت محنت کرنا پڑی اور شکست کے لیے میں ڈومینیک سے معذرت خواہ ہوں وہ میرے بہت اچھے دوست بھی ہیں۔
یوایس ٹینس 2018 میں فیورٹ کھلاڑی رافیل نڈال کا مقابلہ سیمی فائنل میں جوان مارٹین سے ہوگا۔ جوان مارٹین نے کوارٹرفائنل میں جون اسنیر کو شکست دی تھی۔
کوارٹرفائنل مقابلے میں جون اسنیر کو 6-7، 6-3 ، 6-7 اور 2-6 سے شکست ہوئی۔
خواتین کے ٹینس مقابلوں میں سرینا ویلمز نے کرولینا کو کوارٹر فائنل میں شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ سریلنا ولیمزنے حریف کو 4-6، 3-6 اور 4-2 سے شکست دی۔