کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پشاور ریجن نے بڈھ بیر کے علاقے میں کارروائی کرکے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کا سرغنہ تاج محمد عرف شینے کی بڈھ بیر میں موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی ، سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے جبکہ سرغنہ اپنے 2 یا 3 ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
CTD Peshawar Major Operation.
Intelligence-based operation in Janay Khwar Badber, information regarding presence of TTP Commander Taj Muhammad Sheenay & his armed accomplices.
05terrorists killed in exchange of fire.
Terrorists were planning to attack law enforcement agencies https://t.co/yBTscB8CyM
— KP Police (@KP_Police1) November 24, 2026
دریں اثناء آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی کرنے پر سی ٹی ڈی کے جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔
خیال رہے دو دن قبل پشاور کے علاقے متنی میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔



