پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو شکست دیکر 2 میچوں کی سیریز ایک صفر سے اپنے نام کر لی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ چوتھے روز کے پہلے سیشن میں ہی ہو گیا جہاں پاکستان نے 90 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال 34 اور اذان اویس 32رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، طیب عارف 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد طحہٰ 4 رنز بنا سکے۔
قبل ازیں دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا کی پوری ٹیم 316 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،سری لنکا کی طرف سے 3 بیٹرز نے ففٹیز بنائیں،میلان رتنائیکے 66 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔کوشل مینڈس نے 53 جبکہ سونل ڈینوشا نے 54 رنز کی اننگز کھیلیں۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور عامر جمال نے 3، 3 وکٹیں لیں، رضا اللہ کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں، ثاقب خان اور سلمان آغا نے ایک، ایک وکٹ لی ۔
واضح رہے سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 98 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 325 رنز بنائے تھے۔


