وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک ایس سی او سِویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم میں شرکت کے لئے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے ۔
یہ مئی 2025 کی پاک بھارت فوجی کشیدگی کے بعد کسی پاکستانی وفاقی وزیر کا بھارت کا پہلا دورہ ہے جبکہ مئی 2023 کے بعد بھی کسی پاکستانی وفاقی وزیر کی بھارت آمد ہے۔
پاکستان ہائی کمیشن انڈیا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ناظم الامورسعد وڑائچ نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کا نئی دہلی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔
Federal Minister for Climate Change and Environmental Coordination @DrMusadikMalik arrived in New Delhi today. He was received at the Airport by the Chargé d’Affaires @Saadawarraich.
@ForeignOfficePk
@epwing_official
@MoIB_Official https://t.co/hpCOS8Ho0K— Pakistan High Commission India (@PakinIndia) November 20, 2026
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک ایس سی او سویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم میں پاکستانی وفد کی قیادت کریںگے جس میں رکن ممالک کے مشترکہ تہذیبی ورثے اور ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال ہوگا۔فورم میں پاکستانی وفد کی شرکت کا مقصد علاقائی تہذیبی ورثے کے فروغ اور ثقافتی تعاون کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
قبل ازیں دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے جہاں تہذیبوں کے درمیان مکالمے اور ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
🔊 PR No. 3️⃣3️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Pakistan Delegation Participates in the SCO Civilizations Dialogue Forum, New Delhi, 20-22 November 2026
🔗⬇️ https://t.co/a5k5Q83Tff
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 19, 2026
دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں ایس سی او کے پلیٹ فارم پر مکالمے اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت باہمی احترام کے جذبے کے تحت تہذیبوں کے درمیان مکالمے اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
اس فورم کی تجویز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ستمبر 2025 میں چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے ایس سی او سربراہان مملکت کے اجلاس میں پیش کی تھی۔ بعد ازاں بھارت نے پہلے اجلاس کی میزبانی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان سمیت تنظیم کے تمام رکن ممالک کو دعوت دی تھی۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک پریس بریفنگ میں تصدیق کی تھی کہ ایس سی او کے رکن ممالک کو دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں اور نئی دہلی اس اجلاس کی میزبانی کا منتظر ہے۔
بلاول بھٹو کے دورۂ بھارت کے بعد پہلا وزارتی دورہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ برسوں میں اعلیٰ سطح کے رابطے زیادہ تر شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم تک محدود رہے ہیں۔
مئی 2023 میں اس وقت کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی شہر گوا میں ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔ وہ تقریباً 12 سال بعد بھارت کا دورہ کرنے والے پہلے سینئر پاکستانی عہدیدار بنے تھے۔
اس کے بعد اکتوبر 2024 میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اسلام آباد میں ایس سی او سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ یہ تقریباً ایک دہائی بعد کسی بھارتی وزیر خارجہ کا پاکستان کا پہلا دورہ تھا تاہم بلاول بھٹو زرداری اور ایس جے شنکر کے ان دوروں کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان باضابطہ دوطرفہ مذاکرات نہیں ہوئے تھے۔
حال ہی میں ستمبر کے آخری ہفتے میں بھارت کے ایس سی او نیشنل کوآرڈینیٹر آلوک دیمری نے آئندہ سربراہان مملکت کے اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔
پاکستان کے پاس 2027-2026 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کی صدارت ہے اور اگلے سال اگست میں اسلام آباد میں تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس


